ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / سریش رائنا نے ٹیم انڈیا کے سابق کوچ گیری کرسٹن کو بتایا سپر باصلاحیت شخص

سریش رائنا نے ٹیم انڈیا کے سابق کوچ گیری کرسٹن کو بتایا سپر باصلاحیت شخص

Tue, 04 Jul 2017 18:36:46  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،4جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی ٹیم سے باہر چل رہے سریش رائنا نے قومی ٹیم میں کوچ گیری کرسٹن کے ساتھ حال ہی میں کی گئی پریکٹس کو شدت سے یاد کیا۔انہوں نے نیدرلینڈ میں اس جنوبی افریقہ کرکٹر کے ساتھ پریکٹس کے دوران یہ بات کی۔رائنا اس ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے جس نے 2011ورلڈ کپ جیتا تھا اور اس وقت کرسٹن کوچ تھے۔رائنا نے نیدرلینڈ میں ہیں جہاں ان کی بیوی پرینکا کام کرتی ہیں۔کرسٹن انڈر 17ہالینڈ کی ٹیم کے ساتھ تین روزہ ٹریننگ کیمپ کیلئے اس ملک میں ہیں۔

رائنا نے ٹویٹ کیا کہ اس سپر باصلاحیت شخص کے ساتھ پریکٹس کرنا شاندار ہے۔گیری کرسٹن آپ سے اتنا کچھ سیکھا جا سکتا ہے۔رائنا نے بھی ہالینڈ کے نوجوان کرکٹروں سے ملاقات کی۔انہوں نے لکھا کہ پورے گروپ کے ساتھ ملاقات شاندار رہی جس میں میں تجربے کوشیئر کر سکا۔

غور طلب ہے کہ غازی آباد کے سریش رینا کو چھوٹے فارمیٹ کی ٹیم انڈیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹ، ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20میں سنچری بنانے والے وہ ملک کے چنندہ کرکٹروں میں شامل ہیں۔اپنی بلے بازی کے علاوہ آف بریک بولنگ اور زوردار فیلڈنگ سے بھی رائنا ٹیم کے لئے مفید ثابت ہوتے ہیں۔انہوں نے اب تک 18ٹیسٹ، 223ون ڈے اور 65ٹی 20میچوں میں ہندوستانی ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں 768رنز اور 13وکٹیں، ون ڈے میں 5568رنز اور 36وکٹیں ان کے نام پر درج ہیں۔انٹرنیشنل ٹی20میچوں میں رائنا نے اب تک 1307رنز بنائے ہیں اور 12وکٹ حاصل کئے ہیں۔


Share: